تازہ ترین

ٹرمپ کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر عارضی پابندی

تاریخ    7 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


ماسکو// مائیکرو بلاننگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے کووڈ۔ 19 وبا کے بارے میں غلط اطلاعات شیئر کرنے کے سلسلے میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کمپئن اکاؤنٹ پر عارضی طور پر پابندی لگادی ہے ۔ اس سے پہلے فیس بک نے کووڈ۔ 19 کے بارے میں غلط اطلاع اور ویڈیو کو مسٹر ٹرمپ کے پیج سے ہٹادیا تھا۔ اس ویڈیو میں فاکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو کے حصے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کووڈ۔ 19 کے لئے بچے تقریباً امیون ہیں۔ٹوئٹر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ‘‘یہ ویڈیو کوڈ۔ 19 کے بارے میں غلط اطلاع کے بارے مین ٹوئٹر کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہے ۔ اکاؤنٹ ہولڈر کو پھر سے ٹوئٹ کرنے سے پہلے اس ٹوئٹ کو ہٹانا ہوگا’’۔
 

بیڈن کی ٹرمپ پر برتری میں کمی

واشنگٹن//امریکہ میں نومبر میں ہونے والے صدر کے انتخابات کے لئے ڈیموکریٹک پارتی کے امیدوار جو بیڈن کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری 43 فیصد سے کم ہوکر 40 فیصد رہ گئی ہے ۔دی ہل اور ہیرس ‘ایکس’ جیسی مارکیٹ ریسرچ کمپنیوں کی جانب سے کرائے گئے سروے کے مطابق مسٹر بیڈن کو تین فیصد پوائنٹ کا نقصان ہوا ہے ۔اس سروے کے نتائج بدھ کو جاری کئے گئے ۔اس سے قبل کمپنی کی جاب سے جولائی کے وسط میں کرائے گئے ایک سروے کے مطابق مسٹر بیڈن کو سات فیصد پوائنٹ کی برتری تھی۔ریئل کلیئر پالیٹکس ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کے مطابق مسٹر بیڈن کو حال ہی میں کرائے گئے تین سروں میں پانچ فیصد پوائنٹ کی برتری ملی ہے ۔