تازہ ترین

نیتن یاہوکا نیا اسکینڈل سامنے

جرمن آبدوزیں مصر کو فروخت کردیں

تاریخ    6 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


مقبوضہ بیت المقدس//قومی خزانے کی لوٹ مار اور امانت میں خیانت کے ارتکاب پر کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا ایک نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ اسرائیل کے عبرانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ نیتن یاہو نے جرمنی سے خریدی گئی جدید آبدوزیں زیادہ قیمت ملنے پر مصر کو فروخت کی ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل کے سیاسی اور عسکری حلقوںنے جرمنی آبدوزیں مصر کو فروخت کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ادھرنیتن یاہو کی قیام گاہ کے سامنے ہونے والے ایک مظاہرے کو پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے منتشر کر دیا۔مظاہرین نیتن یاہو کی کرونا وائرس بحران نمٹنے کی ناکامی اور بدعنوانی کے الزامات پر ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔سن 2011 کے بعد سے یہ مظاہرین کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔ اس وقت کا احتجاج اسرائیلی عوام نے مہنگائی کے خلاف کیا تھا۔