تازہ ترین

فاروق عبد اللہ کی بلائی گئی میٹنگ پابندیوں کی وجہ سے منعقد نہ ہوسکی:نیشنل کانفرنس

تاریخ    5 اگست 2020 (54 : 03 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//نیشنل کانفرنس نے بدھ کو کہا کہ پارٹی صدر فاروق عبد اللہ نے دفعہ 370ہٹائے جانے سے پیدا صورتحال پر غور کرنے کیلئے جوکچھ سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ بلائی تھی وہ حکام کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کی وجہ سے منعقد نہ ہوسکی۔
عبد اللہ نے آج اپنی گپکار روڑ پر واقع اپنی رہائش گاہ پرکئی پارٹیوں کی میٹنگ بلائی تھی جس میں خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے سیاسی لائحہ عمل پر غور کرنے کیلئے بلایا گیا تھا۔
ایک این سی لیڈر کے مطابق پارٹی کے رکن پارلیمنٹ حسنین مسعودی اور پی ڈی پی کے راجیہ سبھا ممبر فیاض میر کو گپکار روڑ سے واپس بھیجا گیا اور اُنہیں بتایا گیا کہ شہر میں کورونا مخالف لاک ڈاﺅن نافذ ہے۔
اس کے علاوہ سی پی آئی (ایم) لیڈر یوسف تاریگامی
اور نیشنل کانفرنس کے ایک اور رکن اکبر لون اور عوامی نیشنل کانفرنس کے لیڈر مظفر شاہ کو اُن کی رہائش گاہوں میں ہی روکا گیا۔
سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ حکام نے میٹنگ منعقد ہونے نہیں دی۔