تازہ ترین

بھاجپا نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا ایک سال پورا ہونے کا جشن منایا، سرینگر میں مٹھائیوں کی تقسیم

تاریخ    5 اگست 2020 (22 : 02 PM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کے کشمیر یونٹ نے بدھ کو جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں جشن منایا۔
بھاجپا لیڈران نے پارٹی کے صدر دفتر پر ترنگا لہرا کر اور مٹھائیاں تقسیم کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
”ہم دفعہ370کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے کا جشن منارہے ہیں“، بھاجپا لیڈر الطاف ٹھاکر نے جواہر نگر سرینگر میں قائم پارٹی صدر دفتر پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ370کے خاتمے نے جموں کشمیر کے اندر کافی مثبت تبدیلیاں لائی ہیں۔
انہوں نے کہا”پہلے پتھر بازی ہوتی تھی اورآئی ایس آئی ایس کے جھنڈے لہرائے جاتے تھے، اب ایسا نہیں ہوتا ہے،ہم اسی لئے جشن منارہے ہیں“۔
ٹھاکر نے کہا کہ جو آج کے دن کو ”یوم سیاہ“ کے طور مناتے ہیں وہ” آئی ایس آئی ایس کے ہمدرد ہیں“۔