تازہ ترین

وادی کشمیر میں پابندیاں جاری، بھدرواہ میں بھی بندشوں کا نفاذ

تاریخ    5 اگست 2020 (32 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر بدھ کو وادی بھر میںکرفیو جیسی پابندیاںنافذ ہیں۔حکام کے مطابق یہ پابندیاں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے اقدام کے طور عائد ہیں۔ادھر وادی چناب کے بھدرواہ میں بھی آج سخت بندشیں نافذ رہیں۔
 شہر سرینگر اور وادی کے ہر قصبہ میں پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی بھاری تعداد تعینات رکھی گئی ہے۔
پوری وادی میں لوگوں کی آزادانہ نقل و حمل پر پابندیاں عائد ہیں اور اُن کے جمع ہونے کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
تمام اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر پولیس اور فورسز اہلکاروں نے خار دار تار لگار رکاوٹیں کھڑا کر رکھی ہیں۔
بھدرواہ سے بھی سخت بندشوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں کئی سیاسی جماعتوں نے احتجاجی پروگرام تشکیل دے رکھے تھے تاہم حکام کے مطابق بندشیں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے نافذ کی گئی ہیں۔