تازہ ترین

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکہ ، 78 ہلاک،4ہزار زخمی

تاریخ    5 اگست 2020 (06 : 10 AM)   


یو این آئی
بیروت// لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بندرگاہ پر منگل کی شام ہوئے ایک زبردست دھماکے میں کم از کم 78 افراد ہلاک ہوئے اور 4000 سے زائد زخمی ہوگئے۔
الجزیرہ ٹیلی ویڑن چینل نے لبنان کی وزارت صحت کے حوالے سے اطلاع دی۔
الجزیرہ ٹیلی ویڑن چینل کی رپورٹ کی تازہ ترین معلومات کے مطابق بیروت کے جہاز پر ہوئے اس خوفناک دھماکے میں 78 افراد ہلاک ہو گئے اور 4000 سے زائد دیگر زخمی ہوگئے۔
اس سے قبل لبنان کے وزیر داخلہ محمد فہمی نے کہا تھا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ دھماکہ کوئی حملہ تھا یابیروت بندر گا ہ پردھماکہ خیز مواد کے ذخیرہ کے مقام کی وجہ سے ہوا۔ بیروت کی بندر گاہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں بڑی مقدار میں دھماکہ مواد ذخیرہ کیا جاتا ہے۔
لبنان کے وزیر اعظم حسن دیاب نے منگل کے روز قوم سے خطاب میں کہا کہ بیروت دھماکے کے لئے جو لوگ بھی ذمہ دار ہیں انہیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
 دیب نے کہا ” آج جو کچھ بھی ہوااس کے لئے سزا دی جائے گی اور اس کے لئے ذمہ دار لوگوں کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی“۔
 

تازہ ترین