تازہ ترین

بانڈی پورہ میں کمسن بچہ غرقآب، دوسرے کو بچایا گیا

تاریخ    4 اگست 2020 (50 : 03 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ میں منگل کو دوکمسن بچے ڈوب گئے
 تاہم ان میں سے ایک کو زندہ نکالا گیا جبکہ دوسرے کی لاش بر آمد کی گئی ۔
حکام کے مطابق دوکمسن بچے نالہ مدھومتی میں بانڈی پورہ ضلع پولیس لائنز کے نزدیک تیرتے ہوئے غرقآب ہوئے۔ 
واقعہ کے فوراً بعد شروع کی گئی بچاﺅ کارروائی کے دوران ایک کو زندہ نکال کر ضلع اسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے کی لاش بر آمد کی گئی۔
میڈیکل سپر انٹنڈنٹ بانڈی پورہ، ڈاکٹر بشیر احمد تیلی کے مطابق دو بچوں کو اسپتال پہنچایا گیا جو غرقآب ہوئے تھے۔ ان میں ایک اسپتال پہنچنے کے وقت ہی مردہ تھا جبکہ دوسرے کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین