تازہ ترین

سول سروسز امتحانات کے حتمی نتائج کا اعلان ،16کامیاب اُمیدوارو ں کا تعلق جموں کشمیر سے

تاریخ    4 اگست 2020 (36 : 03 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے منگل کے روز سول سروسز امتحان 2019 کے حتمی نتائج کا اعلان کیا ، جس میں پردیپ سنگھ نے پہلی ، جتن کشور نے دوسری اور پرتبھا ورما نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کامیاب اُمیدواروں میں16کا تعلق جموں کشمیر سے ہے۔
اس بارمجموعی طور پر 829 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان امیدواروں میں جنرل زمرہ کے 304 ، معاشی طور پر کمزور طبقات سے 78 ، دیگر پسماندہ طبقات کے 251 و 129 درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے 67 امیدوار شامل ہیں۔
کامیاب ہونے والے اُمیدواروں میں 16کا تعلق جموں کشمیر سے ہے ۔ان اُمیدواروں میں کپوارہ کی نادیہ بیگ،ترہگام کپوارہ کاآفتاب رسول،ککر ناگ اننت ناگ کا سبزار احمد گنائی اور شانگس اننت ناگ کا ماجد اقبال خان بھی شامل ہیں۔
یو پی ایس سی نے ستمبر 2019 میں سول سروس کے لئے تحریری امتحان لیا۔ رواں سال فروری اور اگست کے درمیان کئے گئے انٹرویو کے بعد یہ نتائج جاری کئے۔ امتحان کی بنیاد پرکمیشن نے انڈین ایڈمنسٹریٹیوسروس (آئی اے ایس )، انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس )، انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس ) اور سنٹرل سروسز گروپ اے اور گروپ بی کے امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی ہے۔
 

تازہ ترین