تازہ ترین

کورونا ہلاکتوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری،مزید3از جان

تاریخ    4 اگست 2020 (32 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//وادی کشمیر میں گذشتہ رات کے دوران مزید تین افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔اس طرح جموں کشمیر میںمہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد412ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق آج از جان ہونے والوں میں بڈگام کی ایک65سالہ خاتون،خانیار سرینگر کا ایک75سالہ شہری اور بڈگام کا ایک65سالہ شہری شامل ہیں۔
بڈگام کی خاتون اور خانیار کا سرینگر سی ڈی اسپتال جبکہ بڈگام کا شہری سکمز صورہ میں انتقال کرگئے۔
ان تینوں افراد کے بارے میں نیوز ایجنسی جی این ایس نے اسپتالی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ کئی امراض میں مبتلاءتھا۔
 

تازہ ترین