تازہ ترین

پاکستان کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا:قریشی

تاریخ    4 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی اورپاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔سی این آئی کے مطابق کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویزخٹک اورمشیرقومی سلامتی معید یوسف نے عسکری حکام کے ہمراہ حدمتارکہ کے چری کوٹ سیکٹرکا دورہ کیا۔ اس موقع پرفوجی حکام بھی وفاقی وزرا کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران فوجی حکام نے پاکستان کے وزیرخارجہ کو حالات کی جانکاری بھی دی گئی۔پاکستانی وزیرخارجہ نے حدمتارکہ پرتعینات پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پوری قوم اپنے ان جری سپوتوں کی جوانمردی اور بہادری پرفخرکرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جو مرضی کر لے، کشمیریوں نے 5 اگست 2019کے اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کے اقدام کوکوئی قبول نہیں کرے گا۔ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی اور پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ 
 

تازہ ترین