تازہ ترین

اوگمونہ ٹنگمرگ میں پینے کے پانی کی قلت | پائپ لائن جگہ جگہ اکھڑگئی ہے،عوام کو مشکلات درپیش

تاریخ    4 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


ارشاد احمد
گاندربل// اوگمونہ ٹنگمرگ میں چار دہائیاں قبل جل شکتی محکمہ کی جانب سے بچھائی گئی پائپ لائن زنگ آلودہ ہوچکی ہے اور جگہ جگہ اکھڑ جانے سے پورے علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی سخت قلت پیدا ہوگئی ہے۔ جل شکتی محکمہ کی جانب سے ایک سال قبل نئی پائپ لائن بچھانے کے کام کی الاٹمنٹ بھی ہوگئی ہے لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود بھی ابھی تک کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے ۔مقامی آبادی کے مطابق 90 کی دہائی میں پیر محلہ میںسنگی وارہ ٹنگمرگ فلٹریشن پلانٹ سے پائپ لائن بچھاکرپینے کا پانی فراہم کیا گیا تھا لیکن تب علاقہ کی آبادی بہت کم ہوا کرتی تھی جبکہ تب سے لیکر آبادی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن پائپ لائن وہی ہے۔اس پائپ لائن میں زنگ لگنے اور جگہ جگہ اکھڑ نے کی وجہ سے پانی زیادہ ضائع ہورہا ہے اور آبادی کو سخت قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جل شکتی نے 2019 میں نئی پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ بنایا تھا اور 7/1170-72 بتاریخ 1/6/2019 کے تحت ٹینڈر نکالے گئے لیکن ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرگیا لیکن کام کا آغاز نہیں کیا گیا۔ایک مقامی شہری محمد اکبر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ چار دہائیاں قبل علاقہ میں پائپ لائن بچھاکر پانی کی سپلائی فراہم کی گئی تھی اوراب ایک سال قبل نئی پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ بنایا گیا لیکن سال گزرنے کے باوجود بھی کام شروع نہیں کیا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں جل شکتی محکمہ کے ایگزیکٹو انجینئر بارہمولہ ڈویژن امتیاز احمد نے کہا کہ نئی پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ   اوگمونہ جاکر صورتحال کا جائزئہ لیں گے ۔
 

تازہ ترین