تازہ ترین

امریکہ میں صدارتی انتخابات 3 نومبر کو ہی ہوں گے

تاریخ    4 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


واشنگٹن/امریکہ میں آئندہ صدارتی انتخاب طے شدہ نطام الاوقات کے مطابق اسی سال تین نومبر کو ہو گا۔ اس کی تصدیق نہ صرف وائٹ ہاؤس نے کی ہے بلکہ موجودہ صدر ڈونیلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والوں نے بھی صدارتی انتخاب میں کسی قسم کی تاخیر کے کسی بھی اندیشے کو مسترد کیا ہے ۔اس طرح کی وضاحتوں کو سیاسی حلقوں میں انتخابات کے التوا کی کسی بھی تجویز کے اثرات کو کمزور کرنے کی کوشش ہے ۔ ویسے امریکی آئین کے تحت الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی کا اختیار کلی طور پر کانگریس کو حاصل ہے ۔قبل ازیں صدر ڈونیلڈ ٹرمپ نے پچھلے ہفتے جمعرات کو ایک ٹوئٹ میں ڈاک سے ڈالے جانے والے ووٹوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا کی وبا کے باعث انتخابات ملتوی کرنے پر غور کرنا چاہیے ۔صدر کے اس تجویز نما بیان کو کانگریس میں ڈیموکریٹ اور ری پبلکن دونوں جماعتوں کے قائدین نے فوراً ہی مسترد کر دیا تھا۔ہر چندکہ کانگریس کے رہنماؤں نے صدر کی متعلقہ تجویز مسترد کردی ہے ، باوجودیکہ امریکہ کے سیاسی حلقوں اور ذرائع ابلاغ میں صدر کا متعلقہ بیان بدستور زیر بحث ہے ۔وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز نے ایک ٹیلی پروگرام میں کل کہا تھا کہ انتخاب ملتوی کرنے کے تعلق سے مسٹر ٹرمپ کا اصل مقصد ڈاک سے ڈالے جانے والے ووٹوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرنا تھا۔
 

تازہ ترین