تازہ ترین

فوج اور پولیس کی مشترکہ میٹنگ،سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

’کسی کو حالات خراب کرنیکی کوشش نہیں کرنے دینگے‘

تاریخ    4 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر // جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر پولیس اور فوج نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں جموں وکشمیر میں حالات خراب کرنے کی کوشش نہیں کرنے دیں گے اور دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پس منظر میں چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ، لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو اور ڈائریکٹر جنرل پولیس جموں و کشمیر دلباغ سنگھ ، کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا۔سرینگر میں منعقد ہونے والے کور گروپ کے اس اجلاس میں سول انتظامیہ ، انٹیلی جنس ایجنسیوں ، سکیورٹی فورسز اور ڈویڑنل انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے اور متوقع سلامتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیاری کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ۔میٹنگ میں کوڈ 19چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بھی کام جاج کا جائزہ لیا گیا ہے ۔میٹنگ میں انتظامی اقدامات پر تبادلہ خیال سمیت آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ایک سال مکمل ہونے سالگرہ کے لئے وسیع تر سیکورٹی کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔ میٹنگ میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی حالیہ کوششوں اور سی ایف وی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران یہ بتایا گیا کہ ایجنسیوں کو یہ اطلاعات ہیں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں لانچ پیڈ پھر سے بھر چکے ہیں اور پاکستان اسٹیبلشمنٹ اگلے چند ہفتوں میں دراندازیوں کی کوشش کرائے گا ۔انہوں نے کہا کہ درندزی اور  BATایکشن فورسز کی کسی بھی غلط حرکت سے نمٹنے کیلئے  ہماری فوج تیاری کی حالت میں ہے اور پاکستان کو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ میٹنگ کے دوران جنگجوہانہ سرگرمیوں کے خلاف جاری انٹلیجنس آپریشن کو جاری رکھنے کی ضرورت پر بات کی گی ۔ میٹنگ کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران تشدد کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے اور عام شہریوں کی ہلاکتوں میں بھی نہیں ہوئی ہیں ۔ میٹنگ کے دورا ن فورسز اہلکاروں سے کہا گیا کہ انہیں سیاسی کارکنوں ، ڈیوٹی پر مامور فوجی اہلکاروںاورآئی آئی ڈی حملوں سے ہوشہار اور چوکنا رہنا چاہئے اور ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔انہوں نے اس دوران سکورٹی ایجنسیوں سے کہا کہ وہ کویڈ 19کے دوران عام شہریوں کی خفاظت کو بھی یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو اس سے مشکلات پیش نہ آئے ۔اس دوران انہوں نے مقامی نوجوانوں کی فوج میں بھرتی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ مقامی نوجوانوں کی فوج میں بھری کی شرخ میں اضافہ ہوا ہے ۔عہدیداروں نے پاکستان کی جانب سے پروپیگنڈا کی کوششوں کو ناکام بنانے اور یو ٹی میں تشدد کو بھڑکانے کی کوششوں کے خلاف خبردار کیااور کہا کہ ان کے ہر ایک اعزام کو ناکام بنایا جائے گا ۔مختلف انٹیلیجنس ایجنسیوں کے مابین ہم آہنگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کور کمانڈر اور ڈی جی پی نے مختلف سیکیورٹی اداروں کے مابین رابطوں کی بھی تعریف کی۔آخر میں ، سینئر کمانڈروں نے سیکیورٹی کی صورتحال سے کامیابی سے نمٹنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور جموں و کشمیر میں امن برقرار رکھنے کے لئے جاری کوششوں پر زور دیا۔
 

تازہ ترین