تازہ ترین

کورونا کے نئے590کیس،متاثرین کی مجموعی تعداد22ہزار سے زیادہ

تاریخ    3 اگست 2020 (58 : 07 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں پیر کو مزید590کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت ظاہر ہوئے اور اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد 22ہزار سے تجاوز کرگئی۔آج ظاہر ہونے والے نئے کورونا کیسوں میں60مسافر بھی شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آج 433کیس وادی کشمیر جبکہ157کیس جموں صوبے میں ظاہر ہوئے۔
مذکورہ ذرائع کے مطابق آج بھی وادی کشمیر میںسب سے زیادہ کیس سرینگر میں ظاہر ہوئے جن کی تعداد180ہے۔بارہمولہ ضلع میں 23،پلوامہ میں14،کولگام میں11،شوپیان میں6،اننت ناگ میں35،بڈگام میں39،کپوارہ میں33،بانڈی پورہ میں36گاندربل میں56 کیس ظاہر ہوئے۔
 جموں صوبے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ جموں ضلع میں آج 72،راجوری میں11،رام بن میں24،کٹھوعہ میں12،اُدھمپور میں14،سانبہ میں8،ڈوڈہ میں1،ریاسی میں7 اور کشتواڑ میں8کورونا کیس ظاہر ہوئے۔