تازہ ترین

جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید3افراد جاں بحق

تاریخ    3 اگست 2020 (08 : 03 PM)   
(Representational Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے مزید تین افراد کی جانیں چلی گئیں۔
حکام کے مطابق آج جاں بحق ہونے والوں میں نیوکالونی سوپور کا ایک65سالہ شہری بھی شامل ہے جو سب ضلع اسپتال سوپور میں چل بسا۔
نیو زایجنسی جی این ایس کے مطابق صفا کدل سرینگر کا ایک85سالہ شہری بھی سکمز میں دم توڑ بیٹھا جبکہ میران صاحب جموں کا ایک60شہری جی ایم سی جموں میں جاں بحق ہوگیا۔