تازہ ترین

کشمیر یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس امتحانات ملتوی کئے

تاریخ    3 اگست 2020 (32 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//کشمیر یونیورسٹی نے پیر کو ایم بی بی ایس امتحانات اگلے اعلان تک ملتوی کردئے۔
یونیورسٹی حکام نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک نوٹفکیشن جاری کی گئی ہے جس میں مطلع کیا گیا ہے کہ ایم بی بی ایس امتحانات ، جن کیلئے پہلے ہی ڈیٹ شیٹ جاری کیا گیا تھا، کو اگلے احکامات تک ملتوی کیا جاتا ہے۔
کشمیر یونیورسٹی میں امتحانات کے کنٹرولر پروفیسر فاروق اے میر کے مطابق مذکورہ امتحانات کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان علیحدہ سے کیا جائے گا۔
 

تازہ ترین