تازہ ترین

کشمیر میں کورونا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے پابندیاں نافذ،بازار بند

تاریخ    3 اگست 2020 (21 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//وادی کشمیر میں پیر کو سخت پابندیاں عائدہیں تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔اس مقصد کیلئے سڑکوں پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔
ان پابندیوں کا اطلاق جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کا ایک سال پورا ہونے سے دو روز قبل عمل میں لایا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد ہے اور ضروری سروسز کو چھوڑ کر کسی کو بھی کہیں آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
حکام نے بازاروں کو سیل کرکے عام لوگوں کا تعاون طلب کیا ہے تاکہ لاک ڈاﺅن کو کامیاب بنایا جاسکے۔
ضلع مجسٹریٹوں نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن کا اطلاق کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے عمل میں لایا گیا ہے۔