فٹبال آسٹریلین اے لیگ

ایڈیلیڈ یونائیٹڈ نے پرتھ گلوری کو پانچ تین سے ہرا دیا

تاریخ    1 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


سڈنی/ فٹبال آسٹریلین اے لیگ میں گول ہی گول کی گونج پڑ گئی، ایڈیلیڈ یونائیٹڈ نے پرتھ گلوری کو پانچ تین سے ہرا دیا، خالی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے جوش نے دیکھنے والوں کو بھی پرجوش کر دیا۔لاک ڈاؤن کے دوران آسٹریلوی فٹبال میدان بھی آباد، لیگ اے میں ایڈیلیڈ یونائیٹڈ اور پرتھ گلوری مدمقابل ہوئیِں۔ ٹیم ایڈیلیڈ نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے ستائیسویں منٹ میں گول کر کے پہلی برتری حاصل کی، انتیسویں منٹ اسکور ڈبل ہو گیا۔حریف پرتھ کی طرف سے پہلا جوابی وار تینتیسویں منٹ میں ہوا، دو ایک کے نتیجے سے میچ سنسنی خیز ہو گیا۔ ایڈیلیڈ نے 38 ویں منٹ میں تیسرا اور 45 وین منٹ چوتھا گول کر دیا یوں پہلے ہاف کے اختتام پر سبقت چار ایک ہو گئی۔دوسرے ہاف میں بھی تابڑ توڑ حملے جاری رہے، مزید تین گولز نے مقابلہ دلچسپ بنا دیا۔ کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا، خالی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی جوشیلی پرفارمنس دیکھنے کو ملی۔دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گولڈن شو کی کوششیں دم توڑنے لگی ہیں، رواں سیزن میں یوونٹس کی جانب سے 31 گول کرنے کے باوجود کرسٹیانو رونالڈو کو گولڈن بوٹ حاصل کرنے کی امیدیں کم ہیں۔
 
 

تازہ ترین