تازہ ترین

عوامی خدمات ایوارڈ

وزیر اعلیٰ کے بجائے لیفٹنٹ گورنر سے منسوب

تاریخ    1 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


سید امجد شاہ
جموں//جموں وکشمیر میں انتظامیہ میں بہترین عوامی خدمات کے صلے میں ملنے والے وزیر اعلیٰ ایوارڈ کولیفٹنٹ گورنر کے نام سے منسوب کیا گیاہے۔محکمہ عمومی انتظامی نے افسروں کے نام سفارش کرنے سے قبل وزیر اعلیٰ ایوارڈ کے نام میں ترمیم کرکے’’لیفٹیننٹ گورنر ایوارڈ برائے ایمانداری اور عوامی خدمات‘‘قرار دیاہے۔18 جون 2006 کے سرکاری حکمنامہ زیرنمبر 860۔جی اے ڈی میں ترمیم کردی گئی ہے اور اب یہ ایوارڈ وزیر اعلیٰ کے بجائے لیفٹیننٹ گورنرکے نام سے منسوب ہوگا۔حکمنامہ کے مطابق ایوارڈ کا اعلان سالانہ یوم آزادی کے موقعہ پر متعلقہ محکموںسے موصولہ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد کیا جاتا ہے۔اس سلسلے میں تمام انتظامی سیکریٹریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 7اگست 2020 ء تک یا اس سے پہلے نامزدگی پیش کریں۔حکمنامہ کے مطابق نامزدگیوں کو نامزد سرکاری ملازمین کی تفصیلات کے ساتھ بھیجا جائے گا جس میں ان سے متعلق تفصیلات ،رابطہ نمبر ، ای میل ایڈریس اور خدمات کاذکر ہوگا۔

تازہ ترین