تازہ ترین

جموں کشمیر میں490کورونا متاثرین کا اضافہ،تعداد20ہزار سے متجاوز

تاریخ    31 جولائی 2020 (39 : 06 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں جمعہ کو490کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت پائے گئے اور یوں مذکورہ وائرس کے انفکشن میں مبتلاءلوگوں کی تعداد20359تک بڑھ گئی۔
آج 297کیس وادی کشمیر جبکہ 143جموں صوبے میں ظاہر ہوئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق آج ایک بار پھر سرینگر میں سب سے زیادہ 128کیس طاہر ہوئے۔ضلع بارہمولہ میں 24،کولگام میں11،شوپیان میں8،اننت ناگ میں21،کپوارہ میں9،پلوامہ میں85،بڈگام میں29 ،بانڈی پورہ میں22،گاندربل میں10ضلع جموں میں43،کٹھوعہ میں11،راجوری میں24،ادھمپور میں24،رام بن میں1،سانبہ میں18،پونچھ میں1،کشتواڑ میں1،ڈوڈہ میں0، اور ضلع ریاسی میں20کیس ظاہر ہوئے۔
 

تازہ ترین