پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ میں تین ماہ کی توسیع

تاریخ    31 جولائی 2020 (19 : 05 PM)   
(Mehbooba Mufti in this file pic )

نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کو پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ ، جو کم و بیش گذشتہ ایک سال سے ایام اسیری کاٹ رہی ہیں، پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ میں تین ماہ کی توسیع کی۔
محبوبہ اُن سینکڑوں سیاست دانوں میں شامل ہیں جنہیں گذشتہ برس 5اگست کوجموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن ختم کرنے کے وقت گرفتار کیا گیا ۔
محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ محبوبہ کو مزید تین ماہ تک پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت اپنی سرکاری رہائش گاہ ’فیر ویو‘ میں رہنا پڑے گا، جس کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اکثر مین سٹریم سیاست دانوں کو جنہیں گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا، رہا کیا گیا ہے ۔
 

تازہ ترین