تازہ ترین

پیپلز کانفرنس چیئر مین سجاد لون کی خانہ نظر بندی ختم

تاریخ    31 جولائی 2020 (15 : 02 PM)   
(File Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//کم و بیش ایک سال کی حراست کے بعد پیپلز کانفرنس کے چیئر مین سجاد لون کو جمعہ کے روز خانہ نظر بندی سے رہا کیا گیا۔
اپنی رہائی کے فوراً بعد سجاد لون نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا”آخر کار پانچ دن کم ایک سال بعد مجھے مطلع کیا گیا کہ میں آزاد ہوں۔ کتنا تبدیل ہوا ہے، میں بھی۔جیل میرے لئے کوئی نیا تجربہ نہیں تھا۔اس سے قبل کے تجربے سخت تھے جن کے دوران جسمانی اذیت بھی پہنچائی گئی۔لیکن یہ والا نفسیاتی طور تھکادینے والاتھا۔عنقریب اور بھی بہت کچھ بتانے کیلئے ہے“۔
لون کو ایم ایل اے ہوسٹل سرینگر سے رواں سال کے ماہ فروری میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی اور سیاست دانوں کے ہمراہ مقید تھے۔بعد ازاں اُسے وہاں سے منتقل کرکے خانہ نظر بند کیا گیا تھا۔
لون اُن بہت سارے سیاست دانوں، وکلائ،تاجروں اور کارکنوں میں شامل تھے جنہیں گذشتہ بر س دفعہ370منسوخ کئے جانے کے موقع پر گرفتار کیا گیا تھا۔ 
 

تازہ ترین