تازہ ترین

گذشتہ رات سے وادی کشمیر میں11کورونا ہلاکتیں

تاریخ    30 جولائی 2020 (36 : 04 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//کشمیر وادی میں گذشتہ رات سے 11افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح جموں کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد360تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کے مطابق ان میں سے 4اموات سی ڈی اسپتال سرینگر میں،4اموات سکمز صورہ میں ہوئیںجی ایم سی بارہمولہ میں 2اموات ہوئیں۔ شوپیان کے ایک80شہری کی موت ضلع اسپتال پلوامہ میں ہوئی۔آج کورونا سے مرنے والوں میں ایک سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ہے۔
آج جاں بحق ہونے والوں میںشیو پورہ سرینگرکی ایک 75سالہ خاتون، بتہ مالو سرینگرکا72سالہ شہری،198ویں بٹالین سے وابستہ ایک55سالہ سی آر پی ایف اہلکار،کیگام شوپیان کا ایک66سالہ شہری،ہمہامہ بڈگام کا ایک55سالہ شہری،دلنہ باہمولہ کی ایک 70سالہ خاتون اور کریری بارہمولہ کا ایک75سالہ شہری، شوپیان کا80سالہ شہری ، نسیم باغ سرینگر کا ایک 65سالہ شہری اور اننت ناگ کی ایک خاتون شامل ہیں۔