تازہ ترین

جنوبی ضلع پلوامہ میں فوجی گاڑی پر جنگجوﺅں کی فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں

تاریخ    30 جولائی 2020 (31 : 02 PM)   
(File Representational Photo )

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں جنگجوﺅں نے جمعرات کو ایک فوجی گاڑی(کیسپر) پر گولیاں چلائیں۔یہ واقعہ ضلع کے دربگام علاقے میں پیش آیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جنگجوﺅں نے فوجی گاڑی پر ایک باغ سے گولیوں کے کئی راﺅنڈ چلائے۔تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعہ کے فوراً بعد فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیاجو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔