بانڈی پورہ کا ڈاکٹر کورونا انفکشن سے شفایابی کے 13دن بعد جاں بحق

تاریخ    28 جولائی 2020 (50 : 04 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//سکمز صورہ میں منگل کو ایک46سالہ ڈاکٹر، جو13روز قبل کورونا میں مبتلاءتھا، انتقال کرگیا۔
بانڈی پورہ ضلع میںسمبل کا رہنے والا ڈاکٹرشبیر احمد ملک نے گذشتہ روز سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی تھی جس کے بعد اُسے ہیلتھ سینٹر سمبل پہنچایا گیا جہاں سے اُسے سکمز صورہ منتقل کیا گیا۔
 حکام کے مطابق ڈاکٹر ملک کو ممکنہ طور پرگریز میں کورونا انفکشن ہوا تھا جہاں وہ تعینات تھا۔اُس کا نمونہ گریز میں حاصل کیا گیا تھا جو مثبت ظاہر ہوا تھا۔
کورونا مثبت پانے کے بعد ڈاکٹر ملک کو کشمیرطبیہ کالیج میں الگ تھلگ وارڈ میں منتقل کیا گیا۔
بی ایم او حاجن ڈاکٹر اعجاز کے مطابق 15جولائی کو مذکورہ ڈاکٹر کا تازہ کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگیا جس کے بعد اُسے اسپتال سے رخصت کیا گیا اور وہ اچھی صحت میں تھا۔
انہوں نے مزید کہا تاہم گذشتہ روز ڈاکٹر شبیر کو سانس لینے میں تکلیف ہوئی اور بد قسمتی سے وہ آج انتقال کرگیا۔اُس کی ایکسرے کے مطابق وہ نمونیا میں مبتلاء تھا تاہم ڈاکٹروں کو اس بات کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے کہ آیا مذکورہ ڈاکٹر ایک بار پھر کورونا میں مبتلاءتھا یا نہیں۔
 

تازہ ترین