ملک میں کوروناکے 47704 نئے کیس ظاہر،متاثرین کی تعداد1483157

تاریخ    28 جولائی 2020 (45 : 01 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی//کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر، دہلی اور تمل ناڈو میں 21307 مریضوں کی موت ہوئی ہے ، جو ملک میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کا 63.74 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں اس وبا سے اب تک 13883 مریض فوت ہوچکے ہیں ، جبکہ دہلی میں 3853 اور تمل ناڈو میں 3571 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
منگل کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 47704 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد1483157 ہوگئی ہے۔ ایک ہی وقت میں ، 654 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر33425 ہوگئی ہے۔ اب تک ملک میں952744 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک میں496988 ایکٹیو کیسز ہیں۔
 

تازہ ترین