ڈویژنل کمشنر کا لا لبازار دورہ | کوڑکے مریضوں کیلئے جامہ پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت

تاریخ    28 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر //ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے لپراسی کالونی بحرار لال بازار میں ترقیاتی کاموں اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور وہاں رہنے والے لوگوں سے بات چیت کی ۔ اس موقعہ پر ڈویژنل کمشنر نے کالونی میں کوڑ کے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی بحالی کیلئے ایک جامہ پالیسی مرتب دینے کے علاوہ ،کوڑ مریضوں کے بچوں کو پڑھنے کیلئے سکالر شب فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ دورے کے دوران انہوں نے کوڈ ہسپتال کا جائزہ لیا ،اور وہاں موجود بنیادی سہولیات جن میں ادویات کی فراہم اور ہسپتال کے کام کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کی بھی ہدایت دی ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ کوڑ کے علاج کیلئے دوائیوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں ۔اس کے علاوہ انہوں نے ہسپتال میں حالی پڑی آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے بھی ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے اس دوران متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ ماہانہ صفائی مہم چلائیں اور پارکوں کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنائیں۔ایس ایم سی حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ کالونی احاطے کی روزانہ صفائی ستھرائی کیلئے صفائی برداروں کی 2 خالی آسامیوں کو جنگی بنیادوں پرپُر کرائیں ۔انہوں نے غیر قانی تعمیرات کو جلد از جلد ہٹانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔دورے کے دوران ان کے ہمراہ ڈی جی ایم سوشل ویلفیئر ،اے ڈی سی سرینگر کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔
 

تازہ ترین