کوروناکیخلاف جنگ بھارت کئی ممالک سے بہت آگے:وزیراعظم

تاریخ    28 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


 نئی دلی//وزیر اعظم نریندر مودی  نے کہا ہے کہ بروقت صحیح فیصلوں سے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں بھارت دیگر کئی ممالک سے بہت آگے ہے۔  انہوں نے کہا کہ عالمی وباء کے دوران صحت کے بنیادی ڈھانچے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ نائوڈا ، ممبئی اور کولکتہ میں تشخیصی سہولیات کا افتتاح کرتے ہوئے مود ی نے کہا کہ بھارت ایسے مقام پر پہنچا ہے جہاں اب لوگوں میں کورونا وائرس کی جانکاری کی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحیح وقت پر صحیح فیصلوں کی وجہ سے ہی ہماری صورتحال دیگر ممالک سے بہتر ہے۔  انہوں نے کہا کہ صحتیاب ہونے والے افراد کی شرح کافی اچھی ہے اور اس میں روزانہی کی بنیادیوں پر اضافہ ہو رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ ملک کیلئے ضروری ہے کہ کورونا وائرس کیلئے خصوصی بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر تیزی سے ہو اور اسلئے مرکزی سرکار نے 15ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں11ہزار کووِڈ سینٹر موجود ہیں جہاں 11لاکھ بستروں کا انتظام رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوری مہینے میں ملک میں ایک کووڈ سینٹر موجود تھا ،جو اب بڑھ کر 1300ہوگیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ملک میں اسوقت روزانہ 5لاکھ تشخیصی ٹیسٹ ہوتے ہیں اور اس کو ایک ہفتہ میں 10لاکھ تک بڑھانے کیلئے  بھی کوششیں جاری ہیں۔  انہوں نے کہا کہ بھارت میں 6ماہ قبل کوئی بھی شخص پی پی کٹ نہیں بنا رہا تھا لیکن اب یہ تعداد 1200تک پہنچ گئی اور روزانہ کی بنیادوں پر 5لاکھ کٹ روزانہ تیارہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوری مہینے میں صرف N95ماسک بنانے کا کوئی بھی یونٹ موجود نہیں تھا لیکن اب ملک میں روزانہ 3لاکھ N95ماسک تیار ہوتے ہیں۔ 
 

تازہ ترین