تازہ ترین

اسلامیہ کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر محمد صدیق فوت

میر واعظ اور انجمن نصرۃ الاسلام کا اظہار تعزیت

تاریخ    26 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر// انجمن نصرۃ الاسلام نے کشمیر کے ایک نامور ماہر تعلیم اسلامیہ کالج سائنس اینڈ کامرس کے سابق پرنسپل اور انجمن نصرۃ الاسلام کی منیجنگ کمیٹی کے رُکن رکین پروفیسر محمد صدیق کچھے کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ انجمن نے پروفیسر کچھے جن کے خانوادے کا میرواعظ خاندان کے ساتھ صدیوں سے عقیدت و محبت کا تعلق رہا ہے اور خاص طور پر پروفیسر کچھے جن کی انجمن کے سابق صدر شہید ملت اور موجودہ سربراہ انجمن میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کے ساتھ گہرے علمی روابط تھے ، مرحوم پروفیسر کچھے کی انجمن اور اسلامیہ کالج کے تئیںتعلیمی، تدریسی او ر انتظامی خدمات کو زبردست خراج عقید ت ادا کرتے ہوئے مرحوم کی وفات کو تعلیمی میدان میں ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق( جو گزشتہ ایک سال سے خانہ نظر بند ہیں)نے سوگوار کنبے مرحوم کے فرزندان اور کچھے خاندان کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تبارک و تعالیٰ سے  جملہ پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے۔