تازہ ترین

وندے بھارت مشن کے تحت145 مسافر سرینگروارد

تاریخ    26 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے62ویں دِن1870مسافروں کو لے کر15 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔اس کے علاوہ بین الاقوامی انخلا کی پرواز وندے بھارت مشن کے تحت  145 مسافر سری نگر ہوائی اڈ ے پر پہنچے ۔واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر762گھریلو پروازیںاتریں ہیں جن میں 98,596 مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً 3,331مسافروں کو خصوصی انخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے  اپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ اِنتظامات کئے گئے ہیں اور اِس دوران مرکزی  شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔