تازہ ترین

سرینگر کے مضافات رنبیر گڑھ میں مسلح معرکہ آرائی،فوجی زخمی

تاریخ    25 جولائی 2020 (46 : 09 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہفتے کی صبح شہر سرینگر کے مضافاتی علاقہ رنبیر گڑھ میں معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے رنبیر گڑھ کا محاصرہ کیا اور تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔یہ آپریشن علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا گیا ۔
پولیس نے کہا کہ رنبیر گڑھ کے پنزی نارا علاقے میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ چل رہا ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق معرکہ آرائی کے آغاز میں ہی ایک فوجی اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کو فوج کے92بیس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔