تازہ ترین

ہلڑ شاہ آباد میں ریچھ کے حملے میں خاتون زخمی

تاریخ    16 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


عارف بلوچ
اننت ناگ//ہلڑ شاہ آباد ڈورو میں ریچھ کے حملے میں ایک خاتون زخمی ہوئی ۔نازہ زوجہ نذیر احمد گنائی مکان کے نزدیک کیاری میں کام کررہی تھی ،جس دوران ریچھ نے اُس پر حملہ کیا اوروہ زخمی ہوگئی ۔مذکورہ خاتون کو علاج معالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق گذشتہ کئی ہفتوں سے ہلڑ شاہ آباد کے مختلف دیہات میں ریچھ کی نقل وحرکت دیکھنے کو ملی تھی ۔لوگوں نے وائلڈ لائف محکمہ سے اقدامات کی اپیل کی ہے ۔
 

تازہ ترین