تازہ ترین

۔8575 درجہ چہارم اسامیوں کی بھرتی

آن لائن پورٹل پر 92,100اُمیدواروں نے رجسٹریشن کی

تاریخ    16 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
بڈگام//جموںوکشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے درجہ چہارم اَسامیوں کی جموںوکشمیر بھرتی ( خصوصی بھرتی) قواعد 2020 کے تحت مختلف محکموںمیں ضلع، صوبائی ،یونین ٹریٹری کیڈر  کی بھرتی کے لئے 8575 درجہ چہارم اسامیوں کو  اشتہاری نوٹیفکیشن نمبر1،بتاریخ 26.06.2020 مشتہر کیا ہے۔بورڈ نے جے کے ایس ایس بی کے آن لائن ایپلیکیشن پورٹل پر آن لائن درخواستیں جمع کروانے کے لئے 10 جولائی 2020 ء کو شروع ہونے کی تاریخ مقرر کی تھی۔آج صبح تک 92,100 اُمید واروں نے بورڈ کے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کی ،جبکہ 34,550 اُمید واروں نے درجہ چہارم اسامیوں کے آن لائن درخواست پیش کرنے کا عمل مکمل کیا۔ روزانہ بورڈ کے آن لائن ایپلیکیشن پورٹل پر 80,000 اَفرادتک رسائی حاصل کرتے ہیں۔بورڈ نے سری نگر اور جموں میں دو ہیلپ لائن نمبرات اُمید واروں کی سہولیت کے لئے دستیاب رکھے ہیں اور اگر کسی فرد کو درخواست پیش کرنے میں تکنیکی یاکسی وجہ سے مشکل پیش آرہی ہو تو وہ اس ضمن میں مزید معلومات اور رہنمائی کے لئے ssbjkgrievance@gmail.comکو میل بھیج سکتا ہے۔