کورونا کے دوران یاترا، فیصلہ جلد لیاجائے

جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی امرناتھ شرائن بورڈ کو ہدایت

تاریخ    16 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر//جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے بدھ کے روز شری امرناتھ شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی)سے کہاہے کہ وہ کورونا وائرس کو مد نظر رکھتے ہوئے سالانہ امرناتھ یاترا پر جلد کوئی فیصلہ لے ۔چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس سنجے دھر پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے مونیکا کوہلی کی عرضی پر 23صفحات پر حکمنامہ جاری کیاہے ۔عدالت عالیہ نے جموں وکشمیر انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ سالانہ یاترا کے انعقاد کے حوالے سے شرائن بورڈ کے سامنے جولائی 10کی رپورٹ رکھے ۔عرضی گزار نے عدالت سے اپیل کی کہ شرائن بورڈ اور جموں وکشمیر حکومت یاترا کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جلد ضروری فیصلہ لے ۔فیصلہ کی ہدایت دیتے ہوئے عدالت نے یہ بھی کہاہے کہ حتمی فیصلہ لیتے وقت صحت کے ان پروٹوکولز کو یقینی بنایاجائے جو مرکز اور یوٹی حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں۔عدالت نے کہاہے کہ فیصلہ میں محکمہ صحت کے عملے، سیکورٹی اہلکاروں، پجاریوں اور یاتریوں اورساتھ میں یاترا کا انتظام کرنے والے افسران و ملازمین اور جمو ں وکشمیر کے عوام کے خدشات کو بھی ایڈریس کیاجائے ۔
 

تازہ ترین