تازہ ترین

نوشیرا میں ہیلتھ آفیسر کورونا مثبت آنے کے بعد لاپتہ، اسپتال سیل

تاریخ    15 جولائی 2020 (14 : 01 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//حکام نے ضلع راجوری میں نوشیرا کے سب ضلع اسپتال کوکورونا میں مبتلاءایک ہیلتھ آفیسر کے لاپتہ ہونے کے بعد سیل کردیا۔
مذکورہ ہیلتھ آفیسر کا کورونا ٹیسٹ گذشتہ روزمثبت ظاہر ہوا تھا۔
حکام کے مطابق ایک ٹیم لاپتہ کورونامریض کے گھر پہنچی لیکن وہ گھر سے لاپتہ تھا جس کے بعد اُس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔
 ایڈیشل ضلع کمشنر ایس ایس سیمبیال کے مطابق نوشیرا کے سب ضلع اسپتال کو احتیاطی طور سیل کیا گیا ہے تاکہ وہاں کی سینی ٹائزیشن کی جائے۔اس کے علاوہ پورے عملے کو قرنطین کیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین