ملک میں ایک دن میں کوروناوائرس کے ریکارڈ29429 کیس ظاہر

تاریخ    15 جولائی 2020 (44 : 10 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// جان لیواکورونا وائرس کے یومیہ کیسوںمیں اضافہ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار سے زیادہ نئے کیسوںکی اطلاع ملی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 9.36 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور اسی مدت کے دوران ہی 20 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں۔
بدھ کے روز مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29429نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 936181ہوگئی ہے۔
اس سے قبل ، مسلسل تین دن تک 28 ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
 

تازہ ترین