سی بی ایس سی کے12ویں جماعت کے نتائج

ڈی پی ایس کی شاندار کارکردگی،صدفیصدامیدوار کامیاب

تاریخ    14 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر// ’سی بی ایس ای‘ کے 12ویں جماعت کے امتحانی نتائج میں ڈی پی ایس سرینگر کے طلاب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے صدفیصد کامیابی حاصل کی ہے اسکول کے دس ٹاپرس کو جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی طرف سے90فیصد اسکالرشپ فراہم کی جائے گی ۔سی بی ایس سی کے دیگر اسکولوں نے بھی ان امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے ۔ڈی پی ایس کے 268 طلاب اس متحان میں شامل ہوئے اور سبھی طلاب کامیاب ہوئے ۔عصمہ شکیل نے98.2 فی صد ،مدیحہ نے 97.6فی صد اور ماریہ فاطمہ سمنانی نے 97.2 فی صدر نمبرات حاصل کئے ۔سکول کے 82 فی صد سے زائد طلاب نے 80 فی صد جبکہ 30 فی صد طلاب نے  91 فی صد نمبرات حاصل کئے ہیں ۔سکول انتظامیہ نے امتحان میں کامیاب ہوئے طلاب کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ایک دوسری کامیابی میں عصمہ شکیل نے قطر کی جارج ٹاون یونیورسٹی سے سو فیصد سکالرشپ حاصل کی ۔عصمہ شکیل نے کہا کہ سکول میں درس و تدرس اور اساتذہ کی محنت اور لگن سے ہی وہ کامیاب ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس اگست کے بعد جہاں سکول بند تھے وہاں وہ کسی بھی وقت اساتذہ سے فون پر بات کرکے ان کی رہبری حاصل کرتی تھی ۔ماریہ فاطمہ نے بھی اپنی کامیابی کیلئے سکول اور اساتذہ کی محنت کی تعریف کی ۔طلباء کے والدین نے سکول کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے کہا کہ ڈی پی ایس نے ہمارے بچوں کو اچھی تعلیم دینے کیلئے ہمیشہ ذمہ داری نبھائی اور جب حالات بھی ساز گار نہیں تھے تب سکول نے ڈجٹل پلیٹ فارم کا سہارا لیا اور طلباء کو تعلیم کے نقصان سے بچا لیا ۔ڈی پی ایس کے پرنسپل السٹیر اے فیرسی نے کامیاب ہوئے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلباء نے یہ ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرتے ہوئے تعلیم کے نور سے منور ہونا چاہتے ہیں ۔انہوں نے طلبا اور اساتذہ کی محنت کی تعریف کی ۔
 

تازہ ترین