تازہ ترین

ملک میں مسلسل دوسرے روز کورونا کے 28 ہزار سے زائد نئے کیس ظاہر

تاریخ    13 جولائی 2020 (31 : 11 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہوتاجارہا ہے اور لگاتار دوسرے دن بھی ساڑھے 28 ہزار سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تقریباً 8.78 لاکھ ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28701 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جو ایک دن میں سب سے زیادہ ہےں، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 878254 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز 28637 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز میں یہ راحت پہنچانے والی بات ہے کہ صحت مند افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18850 مریض صحت مند ہو ئے جس کے بعد شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 553471 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 301609 فعال کیس ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ہلاکتوں کی تعداد 500 اموات سے بڑھ کر 23174 ہوگئی ہے۔