اننت ناگ میں فورسزآپریشن کے دوران تصادم، جنگجو جاں بحق : پولیس

تاریخ    13 جولائی 2020 (11 : 10 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے پیر کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران جنوبی ضلع اننت ناگ میں ایک جنگجو کو جاں بحق کردیا ۔
پولیس نے کہا کہ ضلع کے سری گفوارہ علاقے میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
اس سے قبل جب فورسز نے سری گفوارہ میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعدوہاںتلاشی آپریشن شروع کیا تو جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔اس موقعہ پر وہاں معرکہ چھڑ گیا جس کے دوران پولیس کے مطابق ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا جبکہ آپریشن جاری ہے۔
 

تازہ ترین