ڈپٹی کمشنر سرینگرکی صدارت میں میٹنگ | مختلف طبقہ ہائے فکر کے افرادکی تجاویز پرغور

تاریخ    12 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر// کرونا وائرس کے کیسوں میں اضافے کے پس منظر میں ضلع ترقیاتی کمشنر کی صدارت میں سرینگر میں میٹنگ منعقد ہوئی،جس کے دوران مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ، طبی ماہرین اور فریقین کی جانب سے فراہم کردہ تجاویز کو زیر غور لایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع آفات سماویٰ انتظامی اتھارٹی میں کہا گیاکہ انتظامیہ صورتحال پر کڑی نگا ہ رکھی ہوئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کا کہنا ہے کہ سرینگر میں دوبارہ بندشیں عائد کرنے کی تجویز سامنے آرہی ہے اور اسی حوالے سے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سرینگر تمام امور خاص طور پر وباء کے پھیلائو اور روکتھام کے پہلوئوں پر تبادلہ خیال کر رہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ  لوگوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال ،سماجی دوری اور دیگر احتیاطی اقدامات کی پاسداری کو یقینی بنائیںتاکہ کووڈ۔19پھیلائو کو روکا جاسکے ۔ان کا کہناتھا کہ وبا سے بچنے کیلئے احتیاطی اقدامات ہی واحد ذریعہ ہے ،ایسے میں لوگوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کووڈ۔19قواعد وضوابط (گائیڈ لائنز) پر سختی کیساتھ عمل کریں ۔ان کا کہناتھا کہ صورتحال کا روزانہ کی بنیادوں پر جائزہ لیا جارہا ہے ۔

تازہ ترین