تازہ ترین

کورونا وائرس پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے ضلع کپوارہ میں پابندیاں نافذ

تاریخ    11 جولائی 2020 (41 : 06 PM)   
(File Pic)

سید رضوان گیلانی
سرینگر//ضلع انتظامیہ کپوارہ نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ اور دکان کھولنے پر ہفتے میں تین دن کی پابندی کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ ضلع میں گذشتہ کچھ دنوں سے کورونا وائرس میں مبتلاءافراد کی تعداد میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ کپوارہ نے ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کی تمام دکانیں،بشمول کپوارہ ،ہندوارہ اور لنگیٹ قصبہ جات 12جولائی سے14جولائی تک بند رہیں گی۔
آرڈر میں سبھی قسم کی گاڑیوں کے چلنے پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
 

تازہ ترین