تازہ ترین

پٹن کا73سالہ شہری کورونا سے از جان،اموات کی تعداد165

تاریخ    11 جولائی 2020 (18 : 05 PM)   
(Representational Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پٹن کا ایک73سالہ شہری ہفتے کو کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔اس طرح کورونا سے مرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتے ہوئے165تک جاپہنچی ہے۔یہ آج دن کے دوران ہونے والی چوتھی کورونا ہلاکت ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ شہری کو دو روز قبل سکمز صورہ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ آج انتقال کرگیا۔
اس سے قبل آج دن کے دوران چار شہری کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔
ان میں سے ایک کا تعلق اننت ناگ، دوسرے کا تعلق حیدر پورہ سرینگر ، تیسرے کا تعلق ترہگام کپوارہ جبکہ چوتھے کا تعلق جموں سے تھا۔
 

تازہ ترین