بمڈورہ کوکرناگ کا لاپتہ دولہا باز یاب

تاریخ    11 جولائی 2020 (45 : 02 AM)   


عارف بلوچ
اننت ناگ //بمڈورہ کوکرناگ میں شادی کے روز پر اسرار طور لاپتہ ہوئے دلہے کو پولیس نے 24 گھنٹوں میں باز یاب کیا ہے۔بلال احمد وانی ولد غلام مصطفی وانی ساکنہ بمڈورہ کی شادی قاضی گنڈ میں 9جولائی کو انجام پانی تھی۔ مہندی رات کی تقریب کے اگلے دن بارات روانگی سے قبل دلہا اچانک لاپتہ ہوگیا جس کی وجہ سے دونوں خاندانوں میں خوشی کی تقریب غم میں تبدیل ہوگئی۔بسیار تلاش کے باوجود دلہے کا سراغ نہیں مل پایا جس کے باعث دلہے کے افراد خانہ نے پولیس اسٹیشن کوکرناگ میں گمشدگی کے حوالے سے رپورٹ درج کرائی ۔اس بیچ پولیس دلہے کو باز یاب کرنے کے لے سرگرم ہوگی ساتھ ہی وادی کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو واقع کے حوالے سے آگاہ کیا۔جمعہ بعد دوپہر مٹن پولیس کو اس وقت کامیابی ملی جب اس نے دلہے کو علاقہ میں پاکر اپنی تحویل میں لیا۔ایس ڈی پی او کوکر ناگ عارف ملک نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ پولیس نے24 گھنٹے کے اندر ہی دلہے کو باز یاب کیا ہے اور اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ 
 

تازہ ترین