بیگم عبداللہ کا 20واں یوم وصال | نیشنل کانفرنس کا خراج عقیدت، خدمات کو یاد کیا

تاریخ    11 جولائی 2020 (45 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//نیشنل کانفرنس نے بیگم عبداللہ کو اُن کے20ویں یوم وصال پرخراج عقیدت پیش کیا ہے۔ موصولہ بیان کے مطابق موصوفہ کو ہمیشہ دور دراز اور پچھڑے علاقوں میں رہائش پذیر عوام خصوصاً گجر بکروال ، پہاڑی اور دیگر پسماندہ طبقہ جات کی فلاح وبہبود کی فکر دامن گیر رہتی تھی۔ پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر، ناصر اسلم وانی، عبدالرحیم راتھر، میاں الطاف احمد، محمد شفیع اوڑی، دیوندر سنگھ رانا،شریف الدین شارق، مبارک گل، چودھری محمد رمضان، محمد اکبر لون، آغا سید روح اللہ، حسنین مسعودی، جاوید احمد ڈار، قمر علی آخون ، کفیل الرحمن، قیصر جمشید لون، عرفان احمد شاہ، تنویر صادق، سکینہ ایتو، سجاد احمد کچلو، شمیمہ فردوس، میر سیف اللہ، علی محمد ڈار، عمران نبی ڈار، پیر آفاق احمد، شیخ محمد رفیع، سارا حیات شاہ، صبیہ قادری اور دیگر لیڈران نے انہیںخراج عقیدت ادا کیا۔اُن کے یوم وصال پرآج کوئی بھی اجتماعی تقریب نہیں ہوگی ۔پارٹی لیڈران نے سعید احمد سعید ناربلی کو بھی اُن کی برسی پر خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ 

تازہ ترین