کرسو راجباغ بنڈ پرآوارہ کتوں سے آبادی خوفزدہ

تاریخ    11 جولائی 2020 (45 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//کرسو راجباغ بنڈ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ سے لوگ پریشان ہیں ۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ کرسو راجباغ بنڈ اور اس کے گرد و نواح میں آوارہ کتوں نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف راہ گیروں  کا قافیہ حیات تنگ ہوا ہے بلکہ آوراہ کتوں کے حملوں کا ڈر ہونے کی وجہ سے بچے گھروں سے باہر نہیں نکل پاتے ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ایس ایم سی لوگوں کو کتوں سے نجات دلانے میںناکام رہا ہے۔انہوںنے بتایا کہ علاقہ میں آوارہ کتے جھنڈ کی صورت میں موجود رہتے ہیں جس کی وجہ سے کرسو بنڈ پر کوئی بھی شخص اکیلے چلنے کی جرات ہی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ بچے گھروں سے باہر نکلتے ہی انتہائی خوف زدہ ہوجاتے ہیںکیونکہ ہر بار انہیںکتوں کے حملوں کا خطرہ رہتا ہے۔لوگوںنے مطالبہ کیا ہے کہ انسانوں کو کتوں سے نجات دلانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کو راحت نصیب ہو سکے۔
 

تازہ ترین