اپناپلازمہ عطیہ کرکے قیمتی انسانی جانیں بچائیں

ڈائریکٹرسکمز کی کووِڈ- 19سے شفایاب مریضوں سے اپیل

تاریخ    11 جولائی 2020 (45 : 02 AM)   


سرینگر//شیرکشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹراے جی آہنگر نے کووِڈ- 19سے شفایاب ہوئے مریضوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آکر اپنے پلازماکاعطیہ کرکے انسانیت کی خدمت کرے۔ڈاکٹر آہنگرنے کہا کہ شفایاب مریض  کووِڈ- 19 کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والے ہیں جواس وائرس کوشکست دینے کیلئے انتظامیہ کی مددکرسکتے ہیں۔ ڈاکٹرآہنگر نے کہا ،’’کووِڈ- 19سے شفایاب تمام مریض اس بحران میں انسانیت کی خدمت کرسکتے ہیں ‘‘۔ڈائریکٹر نے کہا کہ سکمزحکام عام لوگوںکے نام ایک اپیل جاری کرے گی ،جس میں کووِڈ- 19 کے مثبت مریضوں ،جو شفایاب ہوئے ہیں، سے آگے آکر اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کوکہا جائے گا۔  اس سی پی ٹی کاانتظام کرنے والی ٹیم عطیہ کرنے والوں اوراس عطیہ کووصول کرنے والوں ،دونوں کی جانچ سائنسی اصولوں کی بنیاد پر کرکے عطیہ دینے والوں میں اینٹی باڈیزکی مقدارکا پتہ لگائے گی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ اور اس کا علاج کرنے والوں کی تعداد بھی روزافزوں بڑھ جانے کی وجہ سے ، قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے اس سی پی ٹی کی اہمیت بڑھ جاتی ہے اوراس پر حال ہی میں جموں کشمیر یوٹی کی کووِڈ- 19کی نگرانی کررہی ایپکس مشاورتی کمیٹی کے ممبران نے سیرحاصل بحث کی ہے ۔شیرکشمیرانسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسزصورہ نے عوام کے نام جاری اپیل میں پیشہ وروں اور دیگرتمام جواس سمت میں اپنارول اداکرناچاہتے ہیں ،کہ وہ آگے آکر اپنا پلازمہ عطیہ کریں تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔اس سلسلے میں ہیلپ لائن نمبرات بھی جاری کئے گئے ہیں اور خواہشمندافراد ان نمبرات پر کارڈنیٹروں سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر فاروق اے جان،میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ،سکمز  9419415196, 9622457636،ڈاکٹر جی ایچ یتو،صدرشعبہ ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن ،نوڈل افسرکووِڈ- 19،سکمز 9419415342, 9797095342،ڈاکٹر رومانہ مخدومی ،صدربلڈ ٹرنسفیوژن اینڈامینوہیمٹالوجی ڈیپارٹمنٹ،9419081223۔
 

تازہ ترین