تازہ ترین

دن میں 4کوروناہلاکتیں ، اموات کی تعداد159ہو گئی

تاریخ    10 جولائی 2020 (53 : 02 PM)   
(Representational Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//سرینگر کی ایک35سالہ خاتون اور کپوارہ کا75سالہ شہری جمعہ کو کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ان دو ہلاکتوں سے آج دن کے دوران کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد چار ہوئی ہے۔اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد159ہوگئی ہے۔
سرینگر خاتون کو 8جولائی کے روز صدر اسپتال سرینگر سے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سی ڈی اسپتال ڈاکٹر سلیم ٹاک نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ خاتون آج صبح انتقال کرگئی۔
اس دوران ضلع کپوارہ کے ڈادسن نامی علاقے کا ایک شہری جے وہ سی اسپتال میں انتقال کرگیا۔ وہ 4جولائی سے زیر علاج تھا۔
جے وی سی بمنہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر ریاض اونتو نے خبر رساں ایجنسی کے این او کو بتایا کہ مذکورہ شہری آج بعد دوپہر انتقال کرگیا۔ 
یاد رہے کہ اس سے قبل آج ہونے والی دو ہلاکتوں میں ایک کا تعلق اننت ناگ اور دوسرے کا تعلق سرینگر سے تھا۔
ابھی تک جموں کشمیر میں جو159کورونا ہلاکتیں ہوئی ہیں اُن میں144وادی کشمیر جبکہ15جموں میں واقع ہوئی ہیں۔
 

تازہ ترین