ملک میں پہلی بار ایک دن میں کورونا کے 26 ہزار سے زائد کیس ظاہر

تاریخ    10 جولائی 2020 (28 : 12 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26506 کیس سامنے آئے ، جو اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے26506 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 793802 ہو گئی ہے۔ اس سے ایک روز قبل ہی سب سے زائد 24879 کیس سامنے آ ئے تھے۔
کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھ رہے کیسز کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 19135 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جن کو ملا کرمجموعی 495513 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ فی الوقت ملک میں کورونا انفیکشن کے 276685 ایکٹو کیس ہیں۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 475 ہلاکتوں سے ہلاک شدگان کی تعداد 21604 ہوگئی ہے۔
 

تازہ ترین