کورونا وائرس سے مزید2ہلاکتیں، تعداد157

تاریخ    10 جولائی 2020 (19 : 11 AM)   
(Representational Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ اور سرینگر کے دو کورونا مریض جمعہ کے روز لقمہ اجل بن گئے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 157تک پہنچ گئی ہے۔
حکام نے کہا کہ ککر ناگ اننت کا ایک80سالہ مریض گذشتہ شب کے دوران جاں بحق ہوگیا جبکہ حبہ کدل سرینگر کا شہری آج صبح سویرے انتقال کرگیا۔
دونوں سی ڈی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے دونوں کی موت کی تصدیق کی۔ 
 

تازہ ترین