تازہ ترین

امرناتھ یاتراکیلئے حفاظتی انتظامات

لیفٹنٹ گورنر کا مشترکہ سیکورٹی میٹنگ میں جائزہ

تاریخ    10 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
مرمو نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کا دورہ کر کے وہاں ایک مشترکہ سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔اس دوران انہوں نے آئندہ امرناتھ جی یاترا کے حوالے سے سیکورٹی کے موجودہ انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ،پی کے پولے ، آئی جی کشمیر وجے کمار ، ڈی آئی جی اننت ناگ اتل کمار گوئل ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف دلیب سنگھ امبیش ، ایس پی کولگام کے علاوہ تمام حفاظتی ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران بھی میں موجود تھے ۔ میٹنگ کے دوران ایس ایس پی کولگام نے ایل جی کو کولگام پولیس کی جانب سے ضلع میں سماج دشمن عناصر سے نپٹنے کیلئے شروع کی گئی مختلف مہموں کے بارے میں آگاہ کیا ۔انہوں نے  لیفٹینٹ گورنر کو کووِڈ - 19کے پھیلائوں کو روکنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کے کام کو بھی اُجاگر کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن وقانون کی صورتحال کو بنائے رکھنے کیلئے افواج کے درمیان آپسی تال میں قائم ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے امن واستحکام کو برقرار رکھنے اور کووِڈ 19کے پھیلائو کو روکنے کیلئے حفاظتی دستوں کی کوششوں کی تعریف کی ۔انہوں نے فورسز پر زور دیا کہ وہ آپسی رابطوں کو مضبوط بنائیں تاکہ جرائم سے پاک معاشرے  کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے شری امرناتھ یاترا کے بلاخلل انعقاد کو یقینی بنانے اور کووِڈ 19کے پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام ایجنسیوں کے مابین بہتر اور قریبی ہم آہنگی پر زور دیا ۔  

تازہ ترین